اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق خيبر ايجنسي کي تحصيل باڑہ ميں دہشت گردوں اور سيکيورٹي فورسز کے درميان جھڑپ، پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں-
اس جھڑپ ميں ايک پاکستاني فوجي کے ہلاک اور ايک کے زخمي ہونے کي بھي خـبر ہے-
جھڑپ کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاري ہے-
ادھر تحصيل باڑہ کے علاقے اکا خيل ميں رات گئے ايک مارٹر گولہ گھر پر آگرا-مارٹر گولہ گرنے سے گھر ميں سوئے دو بچے اور خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمي ہوگئے-
تمام افراد کا تعلق ايک ہي خاندان سے ہے- اس سے پہلے پاکستاني فوج کےگن شپ ہيلي کاپٹروں اور جيٹ طياروں نے ہفتے کے روز خيبر ايجنسي کي تحصل باڑہ ميں کالعدم لشکر اسلامي کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا ہے-
ان حملوں ميں تيرہ افراد کے مارے جانے کي خبر ہے جن کے بارے ميں حکام کا دعوي ہے کہ دہشتگرد ہيں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169